کینسر کی مریضہ کا مذاق اڑانے پر خاتون نے بیٹی کا سر مونڈ دیا

کینسر کی مریضہ کا مذاق اڑانے پر خاتون نے بیٹی کا سر مونڈ دیا
کینسر کی مریضہ کا مذاق اڑانے پر خاتون نے بیٹی کا سر مونڈ دیا

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) خاتون نے کینسر کی مریضہ کا مذاق اڑانے پر اپنی بیٹی کا سر مونڈدیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی نے اپنے سکول میں کینسر کی ایک مریضہ کا خوب مذاق اڑایا اور طعنے بھی دیے تاہم پتہ چلنے پر لڑکی کی والد ہ دلبرداشتہ ہو گئی اور سزا کے طور پر  بیٹی کے بال کاٹ دیے ۔

لڑکی جونہی گھر پہنچی تو اس کی ماں نے الیکٹرک مشین کے ساتھ اس کے بال مونڈ دیے تاہم لڑکی روتی اور چلاتی رہی مگر اس کی حرکت سے دلبرداشتہ ماں نے اس کی ایک نہ سنی اور سر کے بال کاٹ کر زمین پر پھینک دیے ۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی باتھ روم میں بیٹھ کر چہرے چھپائے خوب روتی رہی تاہم بہت سے لوگوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ گھر کی حد تک ہی رہتا تو اچھا تھا اور اس قسم کے واقعات کو انٹرنیٹ پر نہیں آنا چاہئیے ۔

مزید :

بین الاقوامی -