بھارت خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار،بہتری کی طرف پہلا قدم بھی وہی اٹھائے،پاکستان

بھارت خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار،بہتری کی طرف پہلا قدم بھی وہی اٹھائے،پاکستان
بھارت خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار،بہتری کی طرف پہلا قدم بھی وہی اٹھائے،پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوسکا اور خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تقریر پر بحث کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی دہرایا۔بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کے پہل کرنی چاہیے کیونکہ اس نے ہی صورتحال کو موجودہ نہج تک پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور کراس بارڈر فائرنگ کے باوجود پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بتایا کہ بھارت اقوام متحدہ کے آبزور مشن کو بھی دورے کی اجازت نہیں دے رہا۔

مزید :

قومی -