اہلسنت والجماعت کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کر گئے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کر گئے
اہلسنت والجماعت کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کر گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ اہلسنت والجماعت پاکستان شاہ تراب الحق قادری انتقال کر گئے ۔

اے آر وائے نیو ز کے مطابق جماعت اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے علیل اور آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

شاہ تراب الحق قادری کے اہل خانہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی نما ز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔شاہ تراب الحق ہسپتال میں ڈائلسز پر تھے ۔ آپ 1985 میں کراچی کے حلقہ این اے 190سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

مفتی منیب الرحمان نے شاہ تراب الحق قادری کی وفات کو ملک و ملت کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کیلئے انکی خدمات کا اخاطہ کرنا ناممکن ہے ۔

انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ کو اس عظیم سانحے پر صبر کی تلقین کی ہے ۔

مزید :

کراچی -