برسلز ڈونرز کانفرنس افغانستان کو دوہزاربیس تک15ارب ڈالر امداد کے وعدے کے ساتھ ختم

برسلز ڈونرز کانفرنس افغانستان کو دوہزاربیس تک15ارب ڈالر امداد کے وعدے کے ...
برسلز ڈونرز کانفرنس افغانستان کو دوہزاربیس تک15ارب ڈالر امداد کے وعدے کے ساتھ ختم

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی دو روزہ ڈونرز کانفرنس ختم ہوگئی، شرکا نے سن دوہزار بیس تک افغانستان کو پندرہ ارب ، بیس کروڑ ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا، یورپی یونین اگلے چار سال تک ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر سالانہ دے گی جبکہ برطانیہ ایک ارب پاو¿نڈ دینے اعلان کانفرنس سے پہلے ہی کرچکا ہے۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی اورپڑوسی ملک کی ترقی کیلئے پچاس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ سرتاج عزیز نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں قیام امن کے خاطر اشرف غنی کی حکومت امن مذاکرات کریں تاکہ افغانستان میں امن و استحکام پیدا ہو۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی طالبان سے اپیل کی کہ وہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی طرح افغان حکومت سے امن مذاکرات کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -