واہگہ بارڈر : نعروں کی گرج , بوٹوں کی دھمک ، 3 بھارتی فوجی لڑکھڑا کر گر پڑے

واہگہ بارڈر : نعروں کی گرج , بوٹوں کی دھمک ، 3 بھارتی فوجی لڑکھڑا کر گر پڑے
واہگہ بارڈر : نعروں کی گرج , بوٹوں کی دھمک ، 3 بھارتی فوجی لڑکھڑا کر گر پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی عوام کے نعروں کی گرج اور پاکستانی جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گھبرائے تین بھارتی فوجی گرپڑے۔بھارتی سورماﺅں کی ٹانگوں میں دم نہیں۔ پاکستانیوں کا اتنا خوف ہے کہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران3 انڈین فوجی گرپڑے ، ایک بارڈر دروازہ کھولنے سے کچھ دیر قبل پریڈ کی تیار ی کرتے ہوئے ،دوسرا تقریب میں بارڈر لائن پر جھنڈا اتارنے کی تقریب میں جبکہ تیسرا تقریب کے اختتام پر جھنڈا لیکر جاتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑا۔

بھارتی سورما ئوں کیساتھ ساتھ بھارتی جھنڈا بھی زمین پر گرپڑا جسے اس کے ساتھی جوان نے اٹھایا۔اس موقع پر پاکستانیوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس حوالے سے بارڈرپر موجودپاکستانی شائقین میں 227سے زائد بچے ، 2000سے زائد جوان مردو خواتین اور بزرگ اورغیر ملکی بھی شامل تھےجبکہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کیلئے چین سے آئے وفد نے بھی شرکت کی۔چینی شہری بھی اس موقع پرپاکستان زندہ باداورپاک افواج زندہ باد کے نعرے بلندکرتے رہے۔ جبکہ پاکستان رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر غیر ملکی بھی تعریف کرنے اوران کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہو گئے اور ان کے ساتھ خصوصی طورپر سلفیاں بھی بنوائیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈرز پر رنجش بڑھی تو واہگہ بارڈر پریڈ کا ولولہ بھی دوبالا ہو گیاہے۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے واہگہ بارڈرپہنچی،مگر بارڈر کے اس پارمکمل طورپر سناٹا چھایا رہا اور خالی کرسیاں بی ایس ایف کے اہلکاروں کامنہ چڑھاتی رہیں۔ادھر جوشیلے پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگاکر سپاہیوں کے حوصلے بڑھائے۔وہاں آنیوالے معصوم بچوں نے پاکستانی جھنڈے کے رنگوں جیسے لباس پہن رکھے تھے۔

بھارت کا ایک اور ڈرامہ،ہندواڑہ میں فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا،دو مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ

تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا ہم اپنے دشمن کو بتانے آئے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کیلئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ،پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو پاکستان کی سخت جان زمینی افواج اورجدید ٹیکنالوجی کاامتزاج دشمن کوشکست سے دوچارکرنے کیلئے کافی ہے۔اس موقع پرچینی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ بھارتی جوان پاکستانی جوان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، لیکن آج ہم نے یہ دیکھا کہ پاکستانی شیروں کے سامنے بھارتی جوان گرپڑے ،ان سے خوداٹھا بھی نہ گیااورساتھیوں نے آکراٹھایا،یہی حالت بھارتی حکومتی عہدیداروں کی ہے ،جو جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں ہم چینی پاکستان کیساتھ ہیں،پاکستانیوں کیلئے ہم بھی جان دینے کیلئے حاضرہیں۔

مزید :

لاہور -