جنگ کا خوف، بی ایس ایف کے اہلکار برجیاں چھوڑ کر 2کلومیٹر پیچھے چلے گئے

جنگ کا خوف، بی ایس ایف کے اہلکار برجیاں چھوڑ کر 2کلومیٹر پیچھے چلے گئے
جنگ کا خوف، بی ایس ایف کے اہلکار برجیاں چھوڑ کر 2کلومیٹر پیچھے چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت میڈیا اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگی جنون کے دعوﺅں کے بعد ان کی اپنی فوج اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے بھارتیوں کی صورتحال یہ ہے کہ لاہور کے بارڈر ایریا کے ساتھ ساتھ لگنے والے بھارتی دیہاتی علاقے نہ صرف خالی ہوچکے ہیں بلکہ بی ایس ایف اہلکار بھی فرنت پر بنی برجیوں کو خالی کرکے دو دو کلومیٹر پیچھے مورچوں میں جاچکے ہیں۔ بھارتی سرحدی علاقے رتن کورڈ، اٹاری، آرزووالی، پل کنجری اور دیگر دیہات نہ صرف خالی ہوچکے ہیں بلکہ جنگ کے خوف سے وہاں کے رہائشی کھڑی فصلوں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ چار روز سے ان علاقوں میں کوئی کسان اور نہ ہی بھارتی فوجی نظر آرہے ہیں۔ پل کنجری چیک پوسٹ سمیت دیگر برجیوں پر ایک بھی بھارتی فوجی نظر نہیں آرہا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ دنیا کے مطابق پاکستان کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا تو بھارتی سرحدی حدود سے بیس فٹ کے فاصلے پر پاکستانی کسان بے خوف و خطر نہ صرف کام کررہے تھے بلکہ پاکستانی رینجرز کے جوان بھی سخت گرمی میں اپنے مورچوں پر چاق و چوبند نظر آئے۔ پاکستانی واہگہ بارڈر کی سرحدی دیہات لبان والا، بانو چک وغیرہ میں کھیتون میں کام کرنے والے کسانوں کے حوصلے اس قدر بلند تھے کہ ان سب ن ے اپنے سینوں پر پاکستانی بیج لگارکھے تھےاور وہ فصل کی کاشت سے زیادہ وطن کی حفاظت کیلئے پرجوش نظر آرہے تھے۔

مزید :

لاہور -