ایم کیو ایم لندن نے عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ کو مذاق قرار دے دیا

ایم کیو ایم لندن نے عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ کو مذاق ...
ایم کیو ایم لندن نے عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ کو مذاق قرار دے دیا

  

لندن(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سینئر ارکان محمد اشفاق، واسع جلیل، قاسم علی رضا اور مصطفیٰ عزیز آبادی نے پولیس کی جانب سے عزیز آباد میں ایک مکان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ کی کھیپ برآمد کرنے کے دعوے اور اسے ایم کیو ایم سے جوڑنے کو سراسر ڈرامہ اور ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا یہ ڈرامے اب بند کئے جائیں اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ترک کیا جائے۔

عزیز آباد سے پکڑا اسلحہ نائن زیرو کی ملکیت ہے ، بھتہ خوری کے پیسے سے خریدا گیا ،فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا : ایڈیشنل آئی جی کراچی

انہوں نے کہا کہ نائن زیرو اور عزیز آباد کا پورا علاقہ رینجرز کی کڑی نگرانی میں ہے، جہاں نہ صرف سڑکوں بلکہ گلیوں میں بھی رینجرزکے اہلکاردن بھر گشت کرتے ہیں اور جہاں کے مکینوں تک کو اپنے گھروں پرجانے کے لئے جگہ جگہ شناختی کارڈ دکھانا پڑتے ہیں وہاں اچانک ایک بند مکان سے اتنی بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں تک شامل ہیں اور اس اسلحہ کو ایم کیو ایم سے جوڑا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ جس طرح یہ اسلحہ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے اور اس قدر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کے بعد اسے تحویل میں لینے کی بجائے جس انداز میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک بھونڈا ڈرامہ اور کرمنلائزیشن پالیسی کا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف ایم کیو ایم کو بدنام کرنا ہے۔

کراچی کے باشعورعوام سرکاری آپریشنل روم میں تیارکئے جانے والے ایسے ڈرامے گزشتہ کئی سال سے دیکھ رہے ہیں اور وہ ان ڈراموں اور ان کے مقاصد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -