وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی ایف اے او کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی ایف اے او کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی ایف اے او کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن کے ڈائریکڑ جوزگریزیانو ڈسلوا نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نوازشریف نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایف اے او کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان میں اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان میں امن کے لئے گھر بار چھوڑنے والوں اور قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی کے فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حکومت پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایف اے او کے ڈی جی نے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے معیار زندگی میں بہتری تنظیم کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

مزید :

اسلام آباد -