سکوک بانڈز کے اجرا سے ملکی مالیاتی خسارے میں کمی آئے گی :اسحاق ڈار

سکوک بانڈز کے اجرا سے ملکی مالیاتی خسارے میں کمی آئے گی :اسحاق ڈار
سکوک بانڈز کے اجرا سے ملکی مالیاتی خسارے میں کمی آئے گی :اسحاق ڈار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سکوک بانڈز کے اجرا سے ملکی مالیاتی خسارے میں کمی آئے گی ،ایل او سی پر صورتحال کشیدہ نہ ہوتی تو سکوک بانڈز 5.75فیصد پر جاری کیے جاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے بھی اپنے بانڈز 5.75فیصد پرجاری کیے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکوک بانڈز میں 38فیصد مشرق وسطیٰ ،27فیصد شمالی امریکہ ،6فیصد ایشیا اور 38فیصد یورپ کا حصہ ہے ۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں رہنے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہتی ہے ۔

مزید : بزنس