عزیز آباد سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

عزیز آباد سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
عزیز آباد سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ملنے والے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس حکا م نے گزشتہ روز عزیز آباد کے گھر سے زیر زمین ملنے والے اسلحے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسلحہ کو سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود کی تحقیقات جاری ہیں اور جس ٹینک سے اسلحہ کی کھیپ برآمد ہوئی ہے وہ خصوصی طورپراسلحہ،گولہ بارودرکھنے کیلئے ڈیزائن کیاگیاتھا جبکہ ٹینک میں 2 اطراف ہوا کے آنے جانے کے راستے بنائے گئے تھے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹینک میں ہوا کا راستہ اس لیے بنایا گیا تھا کہ گولہ بارود پھٹ نہ جائے ۔

مزید : کراچی