پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو کھری کھری سنادیں

پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو کھری کھری سنادیں
پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو کھری کھری سنادیں

  


ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جیسے ہی ہالی ووڈ میں قدم رکھے تو پھر انہیں کوئی نہیں روک پایا۔ مشہور ٹی وی سیریز ”کوانٹیکو“ کے پہلے سیزن میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد اداکارہ اس وقت دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر کردی گئی ہے۔ پہلے سیزن میں پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنے گھونسوں، مکوں اور لاتوں سے شائقین کو حیران کیا وہیں اپنے ساتھی اداکارہ جیک میکلا کھلن جو اس سیریز میں ”ریان بوتھ“ کا کردار ادا کررہے ہیں، کے ساتھ کچھ قابل اعتراض مناظر بھی زیر گفتگو رہے جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو کافی برا بھلا کہا۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ میںج و بھی کررہی ہوں سوچ سمجھ کر کرتی ہوں میرے اوپر انگلی اٹھانے والون کو اپنا گریبان دیکھنا چاہیے۔

مزید : تفریح