”انشاءاللہ “ کہنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کو طیارے سے اتار دیا

”انشاءاللہ “ کہنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کو طیارے سے اتار دیا
”انشاءاللہ “ کہنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کو طیارے سے اتار دیا

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )ساﺅتھ ویسٹ ایئر لائنز انتظامیہ نے مسافر کو ”انشا اللہ “کہنے پرطیارے سے اتار دیا ۔

انڈیپنڈنٹ کے مطابق ساﺅتھ ویسٹ ایئر لائنز انتظامیہ نے فون کال پر انشاءاللہ کہنے والے مسلمان مسافر کولاس اینجلس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے سے اف لوڈ کر دیا ۔

اہلسنت والجماعت کے سربراہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کر گئے

26سالہ مسلمان خیر الدین مخزومی ساﺅتھ ویسٹ ایئر لائنز کے طیارے پر سفر کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے بغداد میں اپنے خالو کو فون کیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے شام کے کھانے پر سوال پوچھنے پر اپنے جذبات کے بارے میں بتانے لگا تاہم فون کال بند کرنے سے قبل اس نے عربی میں ”انشاءاللہ “ بولا جو ساتھ بیٹھی ایک خاتون نے سن لیا اور ایئرلائن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا جس پر اسے طیارے سے اتار نے کے احکاما ت جاری کر دیے گئے ۔

مسافر خیر الدین مخزومی کا کہنا ہے کہ فون کال کے دوران ایک خاتون اسے گھور رہی تھی جسے شائد اس کی آواز سے مسئلہ تھا مگر دو منٹ کے بعد ہی ایک نوجوان پولیس اہلکار کے ساتھ میرے پاس آیا اور طیارے سے اترنے کا کہہ دیا۔

منی لانڈرنگ کیس : متحدہ بانی اور دیگر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ، پولیس نے گواہوں سے رابطہ کر لیا

اس کا مزید کہنا تھا کہ جب اس نے ایجنٹ سے وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات کے باوجود تم عربی زبان میں کیوں بات کر رہے تھے ؟ تم شہداءکے بارے میں فون پر کیا بات کر رہے تھے ، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ تم شہداءکے بارے میں کیا بتا رہے تھے ؟

اس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس ایئر پورٹ پر اسے آف لوڈ کرنے کے بعد سامان کی تلاشی کیلئے کھوجی کتے بھی منگوائے گئے اور جامہ تلاشی بھی لی گئی ۔

مسلمان مسافر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہر کسی کو مذہبی آزادی حاصل ہے جہاں لوگ قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں ، ایسے میں کسی کی اس طرح تذلیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے صدام حسین کی زیر حکمرانی بھی زندگی بسر کی ہے اور وہ بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ کسی کی تذلیل کیا ہوتی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -