سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کا ایک رکنی جوڈیشل کمیشن بن گیا

سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کا ایک رکنی جوڈیشل کمیشن بن گیا
سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کا ایک رکنی جوڈیشل کمیشن بن گیا

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے سانحہ کوئٹہ پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔سماعت کے دوران وکلا نے استدعا کی کہ ایک ایسا آزادانہ تحقیاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو سپریم کور ٹ کے جج پر مشتمل ہوکمیشن واقعہ کے محرکات تفتیش کے عمل میں تاخیراور غیرذمہ داروں کی تحقیقات کرے۔سپر یم کورٹ نے وکلا کی استدعاپرایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔جوڈیشل کمیشن سپر یم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہوگاجو تیس دن میں رپورٹ عدالت میں پیش کرےگا۔دوران سماعت چیف سیکر یٹر ی بلوچستان نے بتایا کہ فنڈ زمختص ہے جو کل تک ٹرانسفر ہوجائیں گے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے حکم دیا کہ تمام زخمی و جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاو نت کی جائے۔

مزید : قومی