بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لڑکے کی 18سینٹی میٹر دم کاٹ دی

بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لڑکے کی 18سینٹی میٹر دم کاٹ دی
بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے لڑکے کی 18سینٹی میٹر دم کاٹ دی

  


ناگپور (ویب ڈیسک)بھارتی شہر ناگپور میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کرکے ایک لڑکے کی 18 سینٹی میٹر لمبی دم کاٹ دی۔ ماہرین کے مطابق انسان میں دم کی ایب نارمل افزائش کے واقعات میں یہ سب سے بڑی دم ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر پرمود گیری نے بتایا کہ لڑکے کے خاندان کو دم کی غیر معمولی افزائش کا علم تھا لیکن انہوں نے معاشرے کے طعنوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کیا تھا۔ دم کی وجہ سے لڑکے کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے تاہم جب دم میں ہڈی بننا شروع ہوئی تو مریض کے درد اور تکلیف میں اضافہ ہوا جس کے بعد خاندان نے اسپتال سے رجوع کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، مریض کو بیٹھنے اور سونے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چونکہ دم میں ہڈی بننا شروع ہوگئی تھی اسلئے یہ آپریشن نیورو سرجنز کو کرنا پڑا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس