امریکہ نے بھارت کی پاکستان مخالف پٹیشن خارج کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا :ترجمان دفتر خارجہ

امریکہ نے بھارت کی پاکستان مخالف پٹیشن خارج کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا ...
امریکہ نے بھارت کی پاکستان مخالف پٹیشن خارج کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا :ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکر یا نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کی پاکستان مخالف بے بنیاد پٹیشن خارج کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ،بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے متعلق پوچھا گیا ہے ۔

کشمیر ایشو کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ، حکومت کیوں پاﺅں پر کلہاڑی مار نا چاہتی ہے : خورشید شاہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تین ماہ سے بھارتی جارحیت و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،اس دوران 110افراد شہید ،15سو زخمی اور 60نابینا ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یاسین ملک کی غیر قانونی حراست ،خراب صحت اور طبی سہولیات نہ ملنے پر تشویش ہے ،بھارت سیاسی رہنما ﺅں کو قید سے فوری طور پر رہا کرے ۔

مزید : قومی