اسلحے کی تحقیقات میں وقت لگے گا، نام سامنے آئے تو تفریق نہیں کریں گے : ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک

اسلحے کی تحقیقات میں وقت لگے گا، نام سامنے آئے تو تفریق نہیں کریں گے : ڈی آئی ...
اسلحے کی تحقیقات میں وقت لگے گا، نام سامنے آئے تو تفریق نہیں کریں گے : ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی ویسٹ کراچی ذوالفقار لاڑک نے کہا ہے کہ عزیز آباد میں گھر کے ٹینک سے ملنے والا اسلحے کی تحقیقات جاری ہیں، حسا س معاملہ ہے جس میں وقت لگے گاتاہم اسلحہ میں ملوث افراد کے نام سامنے آئیں گے تو کوئی تفریق نہیں کریں گے ۔اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا اور تحقیقا ت کیلئے جے آئی ٹی بنائی جا ئے گی ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹینک سے ملنے والے اسلحے کے پارٹس موجود تھے تاہم ٹینک میں اس سے زیادہ اسلحہ بھی آسکتا تھا کیونکہ ٹینک کی اونچائی 12فٹ تھی جو مکان سے زیادہ تھی ۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ جس گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اس کے بل نکوالیے گئے ہیں جن سے پتہ چلے گا کہ گھر کس کی ملکیت تھا تاہم اسلحہ کے حوالے سے جس کا بھی نام آیا اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

ایک سوال پر ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ پولیس کو اطلاعات تھیں کہ گھر میں اسلحہ موجود ہے جس پر کارروائی کی گئی تاہم یہ نہیں پتہ کہ گھر میں اسلحہ کب سے چھپایا گیا تھا ،کچھ اسلحہ بارودی تھا جس کو محفوظ کرنے کی پولیس کے پاس صلاحیت نہیں تھی جو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی