بیلاروس کے صدر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ، وزیر اعظم نے رخصت کیا

بیلاروس کے صدر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ، وزیر اعظم نے رخصت کیا
بیلاروس کے صدر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ، وزیر اعظم نے رخصت کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف نے بیلاروس کے صدر کو نور خان ایئر بیس سے رخصت کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے علاوہ صدر مملکت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق سے بھی ملاقاتیں کیں۔ بیلاروس کے صدر کا گزشتہ 16ماہ میں پاکستان کا یہ دوسرا دوہ تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -