پاک بحریہ کے سربراہ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک بحریہ کے سربراہ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے ...
پاک بحریہ کے سربراہ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ سے چیئر مین نیٹو ملٹر ی کمیٹی جنرل پیٹر پیول نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ملاقات میں ایڈمرل ذکا اللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا ،انہوں نے قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کے کردار سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایڈمرل محمد ذکا نے پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ادھر جنرل پیٹر نے خطے میں امن و استحکام میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزم کی تعریف کی ۔

مزید :

قومی -