”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا ہے “، پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں جھگڑے پر عمران خان کا اسد عمر سے مکالمہ

”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا ہے “، پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اور پیپلز پارٹی ...
”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا ہے “، پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں جھگڑے پر عمران خان کا اسد عمر سے مکالمہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی لڑائی پر مسکرا اٹھے اور اسد عمر کو مبارکبادیں دیتے رہے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق عمران خان نے اسد عمر کو آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں تلخ کلامی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا ہے “۔

اسلام آباد کے ہوٹل میں دونوں کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میڈیا پر آگئی جس میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے اسد عمر کو مخاطب کیا جس کے بعد دوونوں میں مکالمہ ہوا ۔ عمران خان نے اسد عمر کو دیکھتے ہی کہا ”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا اورجو میں کہہ رہا تھا وہی ہوا“ جس پر اسد عمر نے پوچھا کہ کیا ہوا تو عمران خان نے جواب دیا کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا ۔

عمران خان کی یہ بات سن کر اسد عمر سمیت دیگر لوگ بھی کھل کھل کر ہنسنے لگے ۔

یاد رہے عمران خان نے پاناما لیکس میں نام آنے پر نوا ز شریف کو وزیر اعظم نا ماننے کا اعلان کر رکھا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -