پکڑا جانے والا اسلحہ الطاف حسین کا ہے‘ ذمہ دار پرویز مشرف ہے: مشاہد اﷲ خان

پکڑا جانے والا اسلحہ الطاف حسین کا ہے‘ ذمہ دار پرویز مشرف ہے: مشاہد اﷲ خان
پکڑا جانے والا اسلحہ الطاف حسین کا ہے‘ ذمہ دار پرویز مشرف ہے: مشاہد اﷲ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ کراچی سے پکڑا جانے والا اسلحہ الطاف حسین کا ہے‘ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خود کہتے ہیں کہ الطاف حسین را کا ایجنٹ ہے‘ کراچی کے حالات کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کا مقصد بھارت کو پیغام دینا ہے کہ ہم سب متحد ہیں قرارداد کے مراحل ہوتے ہیں یہ مسلسل پراسیس کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کی باتیں ہوتی تھیں پرویز مشرف کے دور میں نیٹو کے اسلحے سے بھرے کنٹینر لوٹے گئے۔ عزیز آباد سے پکڑا جانے والا اسلحہ الطاف حسین کا ہے کراچی میں را کا نیٹ ورک کام کررہا ہے ایم کیو ایم پاکستان اور مصطفی کمال خود کہتے ہیں کہ الطاف حسین را کا ایجنٹ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -