’اگر آواز اٹھاؤں گا تو غنڈے مجھے مار ڈالیں گے ‘ :عمران خان

’اگر آواز اٹھاؤں گا تو غنڈے مجھے مار ڈالیں گے ‘ :عمران خان
’اگر آواز اٹھاؤں گا تو غنڈے مجھے مار ڈالیں گے ‘ :عمران خان

  


ممبئی(آئی این پی) بولی وڈ اداکار عمران خان نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی سے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا الزام ’غنڈوں اور بدمعاشوں‘ پر عائد کردیا۔ایک طرف جہاں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر آواز اٹھا رہے ہیں، وہیں عمران خان نے خاموش رہنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک کے مطابق جب ایک تقریب کے دوران عمران خان سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے تبصرہ مانگا گیا تو ان کا کہنا تھا ’بدقسمتی سے، ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش ا?پ کے گھر تک آکر آپ کو ماریں گے، میں اسی بات سے بچنا چاہتا ہوں، میرے پاس ان سب چیزوں کے لیے وقت نہیں‘۔

مزید : تفریح