فلمسٹار نور ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئیں

فلمسٹار نور ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئیں
فلمسٹار نور ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئیں

  

لاہور (آئی این پی) اداکارہ نور نے مسلسل بخار رہنے پر اپنا چیک اپ کروایا تو ڈینگی میں مبتلا ہونے کی پازیٹو رپورٹ آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ نور کئی روز سے بخار میں مبتلا تھیں۔ طبیعت مسلسل خراب رہنے پر انہوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا تو ٹیسٹ رپورٹس میں ان کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کے ساتھ باقاعدگی سے ادویات لینے اور سیب‘ انار کا جوس پینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

تفریح -