پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے
پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

  


نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر ہسپتال پہنچ گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں پھر تکلیف شرو ع ہو گئی ہے جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال چلے گئے ۔امریکی ہسپتال میں پرویز مشرف کا تفصیلی میڈ یکل چیک اپ اور سی ٹی اسکین سمیت مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے ۔

”مبارک ہو آج جھگڑا ہو گیا ہے “، پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں جھگڑے پر عمران خان کا اسد عمر سے مکالمہ

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈ یا پر ایک ویڈ یو وائرل ہوئی تھی جس میں پرویز مشرف کسی نجی تقریب میں اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ساتھ رقص کر رہے ہیں ۔اس ویڈیو نے نہ صرف سوشل میڈ یا بلکہ پاکستانی میڈ یا پر بھی تہلکہ مچا دیا اور اینکر حضرات سے لے کر سیاستدانوں تک سب لوگوں نے پرویز مشرف پر تنقید کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں اس ویڈیو سے ان کے جھوٹ کو پکڑا جا سکتا ہے ۔

مزید : قومی