پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار 252پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار 252پوائنٹس پر بند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز معمولی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزار252پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس صرف ایک پوائنٹ کی کمی کے بعد 41ہزار 252پوائنٹس پر بند ہوا ۔پی ایس ایکس میں آج 23کروڑ 17لاکھ 11ہزار950شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10ارب 85کروڑ92لاکھ11ہزار 132روپے ہے ۔پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے دوران 422کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا ،کاروبار کے دوران196کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ211کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 15کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی ۔

مزید :

بزنس -