یونس خان صحت کی خرابی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آوٹ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق یونس خان نے اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر پی سی بی نے کہا کہ یونس خان ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہیں اس لیے انہیں پہلا ٹیسٹ میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے یونس خان کو آرام کی ہدایت کی ہے ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 13اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا ۔واضح رہے چند روز قبل یونس خان ڈینگی بخار ہو گیا تھا جس سے ان کی حالت کافی خراب ہو گئی تھی ۔