برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدآزادی کونیا رنگ دیا ،بھارتی راجدھانی متزلزل ہوچکی ہے:صدر آزاد کشمیر

برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدآزادی کونیا رنگ دیا ،بھارتی راجدھانی متزلزل ...
برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدآزادی کونیا رنگ دیا ،بھارتی راجدھانی متزلزل ہوچکی ہے:صدر آزاد کشمیر

  

پلندری(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدسے بھارتی راجدھانی متزلزل ہوچکی ہے،برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدآزادی کونیا رنگ دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدسے بھارتی راجدھانی متزلزل ہوچکی ہے،برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدآزادی کونیا رنگ دیا،اب تک ہماری سیاست بے بسی کی سیاست رہی،یہ سرزمین غازیوں اورشہیدوں کی ہے،دشمن سے مقابلہ ہورہاہے،لیکن مفادات کاتحفظ بھی ضروری ہے،جذبے کےساتھ حکمت بھی ضروری ہوتی ہے،صرف جذبہ آپ کومنزل تک نہیں پہنچاتا۔

30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے، نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے:عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج بھی کشمیریوں کےساتھ ہے،کشمیریوں سےرابطے کےلیے سوشل میڈیا کو استعمال کریں،ہمیں تمام سفارتی ذرائع کواستعمال کرناہوگا،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کومارنااورانھیں دہشتگردقراردیناصحیح نہیں،کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہوتاتوکشمیریوں کی تحریک جاری نہیں رہتی،اقوام متحدہ نے رائے شماری کا کہا،لیکن وہ آج تک نہیں ہوسکا،جولوگ کشمیر کے مسئلے کوپراناکہتے ہیں،انھیں مستردکرناہوگا،استقامت کےساتھ جدوجہدآزادی جاری رکھناضروری ہے۔

مزید :

آزاد کشمیر -