پی آئی اے کامالی بحران ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان

پی آئی اے کامالی بحران ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان
پی آئی اے کامالی بحران ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان

  

لاہور(آئی این پی) قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) ایک بار پھر شدید ترین مالی بحران سے نمٹانے کیلئے ڈاون سائزنگ پر غور ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کو پھر مالی مشکلات نے گھیر لیا ہے ملازمین کو ابھی تک ستمبر کی تنخواہیں بھی ادا نہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ صورتحال کے پیش نظر ڈان سائزنگ پر غور بھی شروع کردیا ہے اگر ڈان سائزنگ کا فیصلہ ہوا تو قومی ادارے کے گیارہ ہزار ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے ۔

ستاون سال کی عمر کے حامل ملازمین کو بھی ریٹائرڈ کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے ڈائریکٹرز کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ ادارے میں چھ سے سات ہزار ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ اٹھارہ ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔

مزید :

لاہور -