نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ غور سے دیکھیں: دانیال عزیز

نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئی سی آئی جے کی ...
نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ غور سے دیکھیں: دانیال عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز ے کہا کہ  نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ غور سے دیکھیں-

مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کی جس میں محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پرسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکی لیکن عمران پہلے یہ توبتائیں کہ ایف بی آر،لیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو ایسا کیا کام کرنا تھا جوانہوں نے نہیں کیا۔پاکستان کے سب ادارے اپنی جگہ کام کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیزنے کہا کہ آئی سی آئی جے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی خبر درست نہیں تھی،وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی آئی جے کو خط لکھاتھا جس کے بعد انھوں نے اپنی غلطیاں درست کی ںہیں۔پی ٹی آئی کے کارکنان آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ غور سے دیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔

مزید :

اسلام آباد -