وفاق نے خام تیل پر ایک ہزار روپے فی بیرل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے صوبائی حکومت کی تجویز سے انکار

وفاق نے خام تیل پر ایک ہزار روپے فی بیرل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے ...
وفاق نے خام تیل پر ایک ہزار روپے فی بیرل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے صوبائی حکومت کی تجویز سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن) وفاق نے خام تیل پر ایک ہزار روپے فی بیرل کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے صوبائی حکومت کی تجویز سے انکار کردیا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو اپنے چوبیس مطالبات ارسال کئے تھے ۔ جس میں خام تیل پر ایک ہزار روپے فی بیرل کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اور اس ڈیوٹی کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کو پی ڈبلیو ایل اور جی آئی ڈی سی کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل ایکسائز نے صوبائی حکومت کی تجویز پرعمل سے انکار کیاہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ قانون کے تحت ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار وفاق کے پاس ہے ۔ آرٹیکل سولہ ( ون) ( بی ) کے تحت دہیل ہیڈ سے نکلنے والے خام تیل پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز کردہ ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیاں وفاقی مجموعی فنڈ ایف سی ایف کا حصہ نہیں ہو نگے ۔

مزید :

پشاور -