گومل زام ڈیم کی نہر کا ڈرین نالہ ادھورا چھوڑنے سے پورے علاقے میں سیم کا پانی ابھر گیا

گومل زام ڈیم کی نہر کا ڈرین نالہ ادھورا چھوڑنے سے پورے علاقے میں سیم کا پانی ...
گومل زام ڈیم کی نہر کا ڈرین نالہ ادھورا چھوڑنے سے پورے علاقے میں سیم کا پانی ابھر گیا

  

ٹانک(آن لائن )صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک کے علاقہ لوئر بٹیاری میں گومل زام ڈیم کی نہر کا ڈرین نالہ ادھورا چھوڑنے سے پورے علاقے میں سیم کا پانی ابھر گیا ۔ایک درجن کے قریب مکانات کے اندر پانی نکلنے کی وجہ سے منہدم ہوگئے ۔جبکہ ہزاروں کنال اراضی خراب ہوگئی۔زمینداروں نے دھمکی دی کہ اگر ڈرین نالے کی تعمیراتی کام دو ہفتے کے اندر شروع نہ کیاگیا۔ تو پاک افغان اہم شاہراہ کو ٹانک کے علاقہ کوڑ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیں گے۔اور علاقہ گومل کے ہزاروں زمیندار اجتماعی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ضلع ٹانک کے علاقہ لوئر بٹیاری کے زمینداروں خالد خان،ارباب خان ،محمد ستار خان ، عمل خان ،ملک عرفان الدین برکی اور دیگر نے پبلک پارک ٹانک میں گومل کے زمینداروں کے منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ گومل زام ڈیم کے نہر بنانے کے بعد لوئر بٹیاری میں ڈرین نالے بنانے پر ٹھیکدار نے کام شروع کیا تھا ۔مگر نہ معلوم کہ ٹھیکدار کہاں غائب ہوگیا اور ڈرین نالے کا کام ادھورا چھوڑ گیا ۔ڈرین نالے کا کام ادھورا چھوڑنے کی وجہ سے لوئر بٹیاری اور ملحقہ تمام علاقے سیم زدہ ہوگئے۔ایک درجن کے قریب مکانات کے اندر پانی نکلنے کی وجہ سے مکانات منہدم ہوگئے۔اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔زمین میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے۔اور سیم کا سلسلہ اگئے بڑھ رہا ہے ۔جس کی وجہ سے پورا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوکرسارا علاقہ پانی ہی پانی ہوجائے گا۔زمینداروں کا کہناتھا کہ لوئر بٹیاری میں ڈرین نالے پر جو کام شروع کیاگیا تھا ۔اس کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور میاں نور تک نکالا جائے۔اس کے علاوہ تین مذیدڈرین نالے نکالے جائیں تاکہ پورا علاقہ سیم سے بچ سکے۔زمینداروں نے ڈی سی ٹانک کو ایک تحریری درخواست بھی دے دی ۔زمینداروں نے چیف اف ارمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرپشاور ، وزیراعلی خیبرپختون خواہ ،کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان،واپڈا حکام ،ڈی سی ٹانک سے مطالبہ کیا کہ وہ لوئر بٹیاری کے ڈرین نالے بنانے والے ٹھیکدار کو کام ادھورا چھوڑنے پر سخت ایکشن لیں۔زمینداروں نے دھمکی دی کہ اگر دو ہفتے کے اندر لوئر بٹیاری کے ڈرین نالے پر کام شروع نہ ہوسکا ۔تو پاک افغان اہم شاہراہ کو کوڑ کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردینگے۔اور علاقہ گومل کے ہزاروں زمیندار اجتماعی بھوک ہڑتالی کمیپ لگائیں گے۔

مزید : ٹانک