خاندانی جمہوریت میں کمیشن ،کرپشن ،ڈاکوؤں کا راج ہے: فرخ جاوید مون

خاندانی جمہوریت میں کمیشن ،کرپشن ،ڈاکوؤں کا راج ہے: فرخ جاوید مون
خاندانی جمہوریت میں کمیشن ،کرپشن ،ڈاکوؤں کا راج ہے: فرخ جاوید مون

  


لاہور (آن لائن)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حقیقی جمہوریت کیلئے ترس گئے ہیں کیونکہ ملک میں چند خاندانوں نے جمہوریت اوراداروں کویرغمال بنارکھا ہے اورجعلی جمہوریت کے نام پرغریب عوام کومسلسل بیوقوف بناکرملک کوکنگال اور لندن میں اپنے بچوں کے نام پر آف شورکمپنیاں بنارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحدجماعت ہے جو ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اورکرپٹ حکمرانوں کیخلاف دیوارچین کی طرح کھڑی ہے جبکہ باقی جماعتوں نے مک مکا کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاندانی جمہوریت میں کمیشن ،کرپشن اورڈاکوؤں کا راج ہے اورغریب بیچارے آج بھی دووقت کی روٹی ،روزگاراورصاف پانی کوترس رہے ہیں اورجبکہ حکومتی درباری اپنے محلات بنارہے ہیں ۔

مزید : لاہور