پی آئی سی کی نئی ویب سا ئٹ کا آغاز

پی آئی سی کی نئی ویب سا ئٹ کا آغاز
پی آئی سی کی نئی ویب سا ئٹ کا آغاز

  

لاہور (آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور نے عوام الناس کے لئے نئی اور جدید ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ ویب سائٹhttp://www.pic.punjab.gov.pkلنک پر دستیاب ہے۔ پی آئی سی لاہور کے بارے میں مفید معلومات ،یہاں دستیاب طبی سہولیات،اعدادوشمار،نئے ترقیاتی کاموں،فیکلٹی کے بارے میں تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا فیس بک،ٹویٹر اور یوٹیوب کے لنک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ پی آئی سی کے بارے میں معلومات تک عوام کی رسائی نہایت آسان بنا دی گئی ہے۔یہ بات ڈاکٹر ندیم حیات ملک ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن نے بتائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ویب سائٹ PITBکے تعاون سے بنائی گئی ہے جو کہ موبائل پر بھی با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو اس ادارہ کے بارے میں درست اور فوری معلومات فراہم کرنا ہے۔

مزید :

لاہور -