جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ پاک فوج کو ہے ،یہ سخت جان اور تجربہ کار لڑاکا فوج ہے:آرمی چیف

جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ پاک فوج کو ہے ،یہ سخت جان اور تجربہ کار لڑاکا فوج ...
جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ پاک فوج کو ہے ،یہ سخت جان اور تجربہ کار لڑاکا فوج ہے:آرمی چیف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ پاک فوج کو ہے ،یہ ایک سخت جان اور تجربہ کار لڑاکا فوج ہے ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہناتھا کہ آرمی چیف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا ،اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج اور روس کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور بات چیت کرتے کہا کہ اس سرگرمی سے دونوں ملکوں کی افواج کو سیکھنے کا موقع ملے گا ،مشترکہ فوجی مشقیں دونوں افواج کی صلاحیتوں کیلئے اہم ہیں ۔انہوں نے  روسی فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کا شمار اچھی افواج میں ہوتاہے ،دونوں ملکوں کی افواج کے تجربات سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فائدہ اٹھائیں گے ۔دورے کے موقع پر راحیل شریف نے دونوں ممالک کے فوجیوں سے ملاقات بھی کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں