سپریم کورٹ : فلم ’’مالک ‘‘پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے پر حکومتی اپیل کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ : فلم ’’مالک ‘‘پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے پر حکومتی اپیل کی ...
سپریم کورٹ : فلم ’’مالک ‘‘پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے پر حکومتی اپیل کی سماعت کل ہوگی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں فلم ’’مالک ‘‘پر عائد پابندی اٹھانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اپیل کی سماعت کل ہوگی ،جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا ڈویژن بینچ وفاقی وزرات اطلاعات و نشریات کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کو عدالت نے فلم کی سی ڈی طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آفس کو ہدایت کی تھی کہ عدالت کوتحریری طور پر بتایا جائے کہ اس فلم میں کونسا قابل اعتراض مواد ہے جس کی بنیاد پر حکومت نے پابندی عائد کی تھی۔دوران سماعت عدالت نے آبزرویشن دی تھی کہ شاہی فرمان سے کسی فلم پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی کسی فلم کو سینسر بورڈ کی طرف سے جاری کردہ سٹرٹیفکیٹ منسوخ کرنے سے پہلے انکوائری کرنا ضروری ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ فلم پر پابندی صرف جذبات مجروع ہونے اور چٹھیوں نے موصول ہونے پر نہیں لگائی جا سکتی اس کے لیے ٹھوس وجوہات چاہیں۔

مزید :

تفریح -