سانپ کے ڈسنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

سانپ کے ڈسنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق
سانپ کے ڈسنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

  


بنوں (مانیٹرنگ دیسک) نواحی علاقے بکا خیل میں سانپ کے ڈسنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے نواحی علاقے بکا خیل میں بچے گھر میں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران گھر سے ایک سانپ برآمد ہوا اور اس نے گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے تین بہن بھائیوں کو ڈس لیا۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

مزید : بنوں