روسی حسینہ نے اپنے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کروانے کا اعلان کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

روسی حسینہ نے اپنے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کروانے کا اعلان کردیا کہ انٹرنیٹ ...
روسی حسینہ نے اپنے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کروانے کا اعلان کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) مشہور روسی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ماریا شاتالوا کا جسم پہلے ہی اتنا دبلا پتلا تھا کہ لوگ انہیں دیکھ کر حیران ہوتے تھے لیکن اب انہوں نے یہ کہہ کر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کہ وہ کولڈ لیزرلائپو سکشن کے ذریعے اپنے جسم کے پوشیدہ حصوں سے بھی گوشت کم کروانے جارہی ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ ماریا مشہور روسی کھلاڑی پاور کوگرے بنائے کی اہلیہ ہیں اور روس کے علاوہ مغربی ممالک میں بھی ان کے لاکھوں پرستار ہیں۔ وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے 4لاکھ فالوورز کے لئے اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ماریا کا کہنا ہے کہ کولڈ لیزر لائپو سکشن ایک نئے قسم کی تکنیک ہے جس میں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ بہت پرلطف بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھے ہوئے پیٹ، کولہوں کے لئے تو یہ تکنیک اچھی ہے ہی لیکن جسم کے پوشیدہ حصوں کی چربی کم کرنے کے اس سے اچھی تکنیک کوئی نہیں ہو سکتی۔

خاتون کے رنگ نے اسے دنیا میں اتنا مشہورکردیا کہ جان کرآپ کے لئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

ماریا کے فیصلے کے بارے میں جان کر ان کے پرستار بہت پریشان ہیں اور انہیں اس حرکت سے باز رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے ایک پرستار نے لکھا ” آپ کو اس لائپو سکشن کی کیا ضرورت پڑگئی، آپ میں تو پہلے ہی صرف ہڈیاں اور جلد ہے، اور کچھ بھی نہیں“ ایک اور صارف نے لکھا ”واقعی آپ کچھ خاص جگہوں سے چربی کم کرنے جارہی ہیں؟ پہلے یہ تو بتائیں کہ ان جگہوں پر چربی باقی رہی بھی ہے؟“

واضح رہے کہ ماریا اس قدر دبلی پتلی ہیں کہ لوگ انہیں اینوریکسیا نامی بیماری کی مریضہ قرار دیتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اس بات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں اور میٹھے سے مکمل پرہیز کرتی ہیںاسی لئے وہ اتنی دبلی پتلی نظر آتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -