مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے، کانگریس لیڈر نے بھارتی وزیر اعظم کو”دلال“کہہ کرچڑھائی کردی

مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے، کانگریس لیڈر نے بھارتی وزیر اعظم ...
مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے، کانگریس لیڈر نے بھارتی وزیر اعظم کو”دلال“کہہ کرچڑھائی کردی

  


نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کانگریس کے رہنماءراہول گاندھی نے مودی کو ”دلال“ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے ،فوجیوں کے خون کے پیچھے مودی چھپا ہوا ہے،انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق راہول گاندھی نے مودی کو ”دلال“ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے ،فوجیوں کے خون کے پیچھے مودی چھپا ہوا ہے،انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو-

ان کا اترپردیش میں جلسے کے دوران کہنا تھا کہ مودی نے ملک کی عوام سے جھوٹے وعدے کیے،مودی ہر جگہ دودھ کی نہیں بہانے کی بات کرتے ہیں لیکن خزانے میں ایک روپیہ تک نہیں ہے،صرف مودی اور اس کے چمچے چماٹے خوش ہیں ملک میں کوئی اوران کی حرکتوں سے خوش نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی