پنجاب حکومت کا گریجویٹ خواتین کو سکوٹی دینے کا فیصلہ موٹر سائیکل میں تبدیل

پنجاب حکومت کا گریجویٹ خواتین کو سکوٹی دینے کا فیصلہ موٹر سائیکل میں تبدیل
پنجاب حکومت کا گریجویٹ خواتین کو سکوٹی دینے کا فیصلہ موٹر سائیکل میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا گریجویٹ خواتین کو سکوٹی دینے کا فیصلہ موٹر سائیکل میں تبدیل‘ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ڈرائیونگ کی تربیت یافتہ خواتین کو موٹر سائیکلز کی فراہمی کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے حتمی تجاویز تیار کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلی میں خواتین کو موٹر سائیکلز کی فراہمی کے منصوبے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بلال صوفی نے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ 2015 میں خواتین کو سکوٹی فراہم کرنے کے منصوبے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سکوٹیز مرمت کے ایشوز کے باعث موٹر سائیکلز پر مناسب سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے لاہورمیں 1 ہزار خواتین نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 700 خواتین موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرچکی ہیں.

دوسری جانب سرگودھا میں 112، فیصل آباد میں 704، ملتان میں 240، راولپنڈی میں 42 خواتین نے رجسٹریشن کرائی جن کی اکتوبر میں تربیت مکمل ہوجائے گی خواجہ احمد حسان نے بتایاکہ ڈرائیونگ کی تربیت لینے والی خواتین کو مقامی سطح پر تیار ہونے والی موٹر سائیکلز پر 20 فیصد سبسڈی دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا تاہم مزید تجاویز تیار کر کے وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی جائیں گی لیکن خواتین کو موٹرسائیکل فراہمی سکیم کی لانچنگ جلد از جلد کردی جائے گی۔

مزید :

لاہور -