چین کا سی پیک ورکنگ گروپ آئندہ ماہ پاکستان بھیجنے کا اعلان

چین کا سی پیک ورکنگ گروپ آئندہ ماہ پاکستان بھیجنے کا اعلان
چین کا سی پیک ورکنگ گروپ آئندہ ماہ پاکستان بھیجنے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور پاکستان کے سی پیک ورکنگ گروپس کا اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگا جس کیلئے چین نے اپنا گروپ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے ورکنگ گروپس سی پیک کے مغربی روٹس پر جاری کام کا جائزہ لیں گے اور نئے منصوبے کے آغاز پر غور کریں گے جبکہ لاہور پشاور ایم ایل ون منصوبے پر ورکنگ ایگریمنٹ کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ ایم ایل ون منصوبے کا آغاز آئندہ سال مارچ میں ہوگا اور منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ یہ منصوبہ 2020 تک مکمل ہوگا جس پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

مزید :

قومی -