محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو جال میں پھنسانے والے پاکستانی نژاد برطانوی رپورٹر کا کیا حشر ہوا اور اب وہ کس حال میں ہے؟ وہ خبر جسے جان کر تینوں کرکٹرز کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو جال میں پھنسانے والے پاکستانی نژاد ...
محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو جال میں پھنسانے والے پاکستانی نژاد برطانوی رپورٹر کا کیا حشر ہوا اور اب وہ کس حال میں ہے؟ وہ خبر جسے جان کر تینوں کرکٹرز کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا کے مصداق پاکستانی کرکٹرز کو پھنسا کر سزائیں دلوانے والے مظہر محمودکو اب خود عبرتناک سزا کا سامنا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹرز سلیمان بٹ، محمدعامر اور محمد آصف کو ملوث کرکے سزائیں دلوانے والے مظہر عباس نے دیگر کئی افراد کو بھی ایسے ہی جھانسہ دے کر مختلف جرائم پر اکسایا اور پھر انہیں سزائیں دلوائیں۔ اس کے متاثرین میں معروف برطانوی پاپ سنگر تلیسا بھی شامل ہیں جسے مظہر نے منشیات فروشی کے مقدمے میں پھنسانے کی سازش کی مگر بالآخرگلوکارہ کے لیے بچھائے گئے جال میں خود ہی پھنس گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق 53سالہ مظہر محمود نے جعلی ارب پتی ”شیخ“ بن کر تلیسا کو پھانسنے کی کوشش کی اور اس میں اپنے ڈرائیور 67 سالہ ایلن سمتھ کو بھی استعمال کیا۔ ایلن سمتھ نے گلوکارہ سے مظہر محمود کا تعارف جعلی شیخ کے طور پر کروایااور بتایا کہ وہ فلم بنانا چاہتا ہے جس کے لیے اسے گلوکارہ کی خدمات درکار ہیں۔ تلیسا بھی ہمارے کرکٹرز کی طرح فلم میں کام ملنے کے جھانسے میں آ گئی۔ بعدازاں مظہر محمود کے کہنے پر ڈرائیور نے گلوکارہ کو منشیات لانے کا کہا اور اس کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کو ریکارڈ کر لیا جو انہوں نے تلیسا کے خلاف چلنے والے کیس میں بطور ثبوت عدالت میں پیش کی۔تاہم اب تحقیقات میں ثابت ہو گیا ہے کہ مظہر محمود نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گلوکارہ تلیسا کو پھنسانے کی کوشش کی اور عدالت کو گمراہ کیا۔

لندن کی اولڈ بیلے عدالت نے مظہر محمود کو گلوکارہ کو پھنسانے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں سزا کا مستحق قرار دے دیا ہے۔ اس مقدمے کی آئندہ سماعت 21اکتوبر ہو گی جس میں مظہر محمود کو سزا سنائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اسے 7سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گلوکارہ کے مقدمے میں مظہر محمود کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے پر ممکنہ طور پر اسے اور اس کے ادارے نیوز یوکے کو دیگر متاثرین کے کلیمز کی مد میں 80کروڑ پاﺅنڈز(تقریباً1کھرب64ارب روپے) تک ہرجانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید : کھیل