دی کونسل آف فارمر پریذیڈنٹس آف یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پاکستان پریس کلب یوکے و یورپ کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

دی کونسل آف فارمر پریذیڈنٹس آف یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ...
دی کونسل آف فارمر پریذیڈنٹس آف یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پاکستان پریس کلب یوکے و یورپ کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

  


لندن(عرفان الحق) دی کونسل آف فارمر پریذیڈنٹس آف یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سنٹرل لندن کے کی ہال میں پاکستان پریس کلب یوکے و یورپ کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدور ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناہید رہنداوا، مظفر چوہدری، طارق ڈار اور سمیع اللہ سمیت دیگر بزنس کمیونیٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستان پریس کلب یوکے و یورپ کے نومنتخب صدر شوکت ڈار۔ چیئرمین پی جے میر۔ جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی۔ نائب صدر نارتھ آف انگلینڈ ایاز فضل انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق ،نوید اکبر، سینیر صحافی مرتضی علی شاہ ،اظہر جاوید ، اسد علی اور طاہر علی سمیت متعدد پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ الائنس ایڈورٹائزنگ اورمارکیٹنگ کمپنی کے ڈائریکٹر سجادشال نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدور ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر اشرف چوہان اور دیگر نے پریس کلب کے منتجب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ اس لئے ان پر بالخصوص دیار غیر میں ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکے و یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں نے بڑی محنت سے اعلی مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد پر بھی نظر رکھیں جن کا اس شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ شعبہ صحافت سمیت دیگر کمیونٹی کےلئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں

یوکے چیمپر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رہنداوا نے بھی نومنتخب ممبران پریس کلب کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا ک سینئر صحافیوں کی زیر قیادت پریس کلب کمیونٹی کی بہتری کے لئے کام کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب شوکت ڈار۔ چیئرمین پی جے میر۔ نسیم صدیقی۔ مرتضی علی شاہ۔ اظہر جاوید نے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کی فارمر پریذیڈنٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ صحافیوں کی تنظیم کمیونٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی جو صحافت کے نام پر بلیک میلنگ کرتے ہیں اور ملک و قوم کےلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں.

مزید : برطانیہ


loading...