نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ، وہ مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں : شیخ رشید

نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ، وہ مودی اور کلبھوشن کا نام ...
نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ، وہ مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں : شیخ رشید

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت سے تجارت کرنے کا ہی سوچتے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ30اکتوبر کو اتنے لوگ جمع ہوں گے کہ سب پریشان ہو جائیں گے،ہم ٹرینیں ، جہاز اور آئل ٹینکرز کو روک دیں گے۔عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔اس وقت چور مچائے شور والا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مجھ سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتے ،قبضہ گروپ کو پتہ ہے اگر حکومت سے اُترے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی