بڑی خبر! عراق کے بعد ترک فوج ایک اور ملک میں داخل، زوردار جھڑپ، نیا خطرہ پیدا ہوگیا۔۔۔

بڑی خبر! عراق کے بعد ترک فوج ایک اور ملک میں داخل، زوردار جھڑپ، نیا خطرہ پیدا ...
 بڑی خبر! عراق کے بعد ترک فوج ایک اور ملک میں داخل، زوردار جھڑپ، نیا خطرہ پیدا ہوگیا۔۔۔

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے بعد شام میں ترک فوجیں اترنے کے بعد شدت پسند تنظیم داعش سے اس کی شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ایسی ہی شدید جھڑپوں میں ترک افواج نے23شدت پسند وں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا ایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کا کہنا ہے کہ ”شامی قصبے زیارہ کے قریب ہونے والی ان جھڑپوں میں تین ترک فوجی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔“

شہزادہ چارلس کا اسرائیل میں قیام کے دوران ایسی جگہ کا خفیہ دورہ کہ جان کر آ پ دنگ رہ جائیں گے

ایک شامی باغی کمانڈر نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ترکمان بارہ نامی قصبے پر قبضے کی لڑائی میں داعش کے شدت پسندوں نے ہمارے خلاف بہت زیادہ مزاحمت دکھائی اور شدید لڑائی لڑی۔ تاہم بالآخر ہم اس قصبے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ علاقہ شام کے شہر دابق کے بالکل قریب ہے جس پر جنگ کی ابتداءہی سے شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔ میرے خیال میں ہمیں باقی قصبات پر قبضے میں بھی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔“

مزید :

بین الاقوامی -