وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف میں” مائنس ون“ کی تجویز دے دی

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف میں” مائنس ون“ کی تجویز دے دی
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف میں” مائنس ون“ کی تجویز دے دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف میں” مائنس ون“ کی تجویز دے دی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف میں مائنس ون کی تجویز پیش کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،لاہور کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسلام آباد کی بندش پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہے،پاکستان کو بند کرنے کی ”طالبان“کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر جواب دینا پڑے گا،تحریک انصاف کو عمران خان کی جذباتیت کی قیمت چکانا پڑے گی،پی ٹی آئی بڑے حادثے کا شکار ہوجائے گی۔

مزید : لاہور