بینظیر ایئرپورٹ پر ملتان جانے والے چینی باشندے سے پستول کی دس گولیاں برآمد
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسلحہ کے ساتھ سفر کرنے کی کوشش پر چینی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ملتان کی فلائٹ میں سوار ہونے والے چینی باشندے کے سامان کی چیکنگ کے دوران اس سے پستول کی 10 گولیاں برآمد ہوگئیں۔ پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے چینی باشندے کو گرفتار کرکے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے حوالے کردیا۔ اے ایس ایف نے ملزم کو کنٹرول روم منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔