محرم الحرام،بلوچستان میں حفاظتی انتظامات مکمل، امام بار گاہوں پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینا ت,یوم عاشور پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

محرم الحرام،بلوچستان میں حفاظتی انتظامات مکمل، امام بار گاہوں پر ایف سی اور ...
محرم الحرام،بلوچستان میں حفاظتی انتظامات مکمل، امام بار گاہوں پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینا ت,یوم عاشور پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں محرم الحرام میں سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات مکمل، تمام امام بار گاہوں پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ساتویں اور یوم عاشورہ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی احکامات جاری کر دیئے ۔محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کا پلان جاری کر دیا، ساتویں اور یوم عاشورہ کے دن جلوس گزرنے والے روٹ پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ،شہر میں قائم تمام امام بارگاہوں پر بھی ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور محکمہ داخلہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ساتویں محرم میں صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک جبکہ دسویں محرم کو صبح6 بجے سے را ت گئے تک تمام موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

مزید : کوئٹہ