غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض، مجرم کو عمر قید کی سزا ہوگی، پارلیمنٹ سے بل منظور

غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض، مجرم کو عمر قید کی سزا ہوگی، پارلیمنٹ سے بل ...
غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض، مجرم کو عمر قید کی سزا ہوگی، پارلیمنٹ سے بل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل اور زنا بالجبر کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے 2 بل منظور کرلیے گئے ہیں ۔ بلوں کی منظوری کے بعد غیرت کے نام پر قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کا بل پیش کیا۔ بل کے تحت غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض شمار ہوگا اور قتل کرنے والے کو عمر قید ہوگی اور ملزم کی سزا میں کوئی کمی نہیں کی جاسکے گی۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے پیش کیا جانے والا بل بحث کے بعد کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سیاسی و عسکری قیادت کا جہادی تنظیموں کے حوالے سے تین نکاتی ، نام بدل کر کام کرنے والی جماعتوں کیلئے یک نکاتی ایجنڈا اپنانے پر اتفاق
علاوہ ازیں زنا بالجر کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ایک بل منظور کیا گیا ۔ بل میں زنا بالجبر کی صورت میں ڈی این اے کی تحقیقات کو لازم قرار دیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ زنا بالجبر کے تمام تمام کیسز کا فیصلہ 90 روز میں کیا جائے گا اور ان بلز کو جلد قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -