پابندی کے باوجود نیو کیمپس پل پر منچلوں کی ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ

پابندی کے باوجود نیو کیمپس پل پر منچلوں کی ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ
پابندی کے باوجود نیو کیمپس پل پر منچلوں کی ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پابندی لگانے کے باوجود کینال روڑ پرقانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں،نیو کیمپس پل پر منچلوں نے ون ویلنگ کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ون ویلر نے اتوار کو بیچ سڑک پر ون ویلنگ کی اور ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کرتا رہا۔پولیس ون ویلر کو پکڑنے میں ناکام رہی ،جبکہ اس کام کے لئے بنائی گئی اسپیشل ڈولفن فورس کو بھی ون ویلر کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -