چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکی ترک ہم منصب سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکی ترک ہم منصب سے ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکی ترک ہم منصب سے ملاقات

  

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔ ترکی کی جانب سے انہیں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے آج (جمعرات کو) اپنے ترک ہم منصب جنرل حلوسی اکار سے ملاقات کی۔ دونوں اعلیٰ افسران کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ترک وزیر دفاع فکری آئزک اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل عابدین عنال سے بھی ملاقات کی۔

حافظ سعید انڈے دیتا ہے جو ہم اسے پال رہے ہیں :مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی بھارتی زبان بولنے لگے

بعد ازاں ترک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب میں جنرل راشد محمود کو ان کے ترک ہم منصب نے ” لیجن آف میرٹ“ کے اعزاز سے نوازا۔ جنرل راشد محمود نے کمال اتا ترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس دوران انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -