تحریک انصاف میں جو بھی کرپٹ ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے:نعیم الحق

تحریک انصاف میں جو بھی کرپٹ ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے:نعیم الحق
تحریک انصاف میں جو بھی کرپٹ ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے:نعیم الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ کونسی نیشنل سیکیورٹی ہے قومی اسمبلی میں ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں،تحریک انصاف میں جو بھی کرپٹ ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے۔

پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ کونسی نیشنل سیکیورٹی ہے قومی اسمبلی میں ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کو فوقیت حاصل ہےدیگر تین صوبوں میں نہیں،کشمیر کے معاملے پر کبھی قوم تقسیم تھی ہی نہیں،آج قومی اسمبلی کی کارروائی سے ہمارا موقف صحیح ثابت ہوا،یہ کونسی نیشنل سیکیورٹی ہے قومی اسمبلی میں ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں۔

شیخ رشید اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پسند ہے: عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کے پابند ہیں اس کا احترام ہمارا فرض ہے ،تحریک انصاف میں جو بھی کرپٹ ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے،کشمیر کے معاملے پر کبھی قوم تقسیم تھی ہی نہیں ،ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں اس کا احترام ہم سب کا فرض ہے۔

مزید :

قومی -